ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل: نیشنل ہائی وے پر تیز رفتار کار کی ٹکر سےخاتون ہلاک

بھٹکل: نیشنل ہائی وے پر تیز رفتار کار کی ٹکر سےخاتون ہلاک

Wed, 08 Jun 2022 19:38:09    S.O. News Service

بھٹکل 8 جون (ایس او نیوز) مینگلور سے ممبئی کی طرف جانے والی ایک تیز رفتار کار کی زد میں آکر ایک خاتون موقع پر ہی ہلاک ہوگئی جس کی شناخت  بیلکے کے قریب گورٹے کی رہائشی ماستمّا کُپیّا نائک (60) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ حادثہ بینگرے، ماون کٹّے نیشنل ہائی وے  پر  شام قریب  پانچ بجے پیش آیا۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق ماستمّا   بینگرے میں رہائش پذیر اپنی بیٹی سے ملنے   جارہی تھی، ٹمپو سے اُترکر جیسے ہی اُس نے نیشنل ہائی وے  کو کراس کرنے کی  کوشش کی، اُسی دوران اِینّوا   کار نے خاتون کو ٹکر ماردی۔ ٹکر لگتے ہی وہ سڑک پر گرگئی، اسے فوری طور پر اسی کار پر سوار کرکے شرالی ہیلتھ سینٹر لے جایا گیا مگر ڈاکٹر نے جانچ کے بعد اسے مردہ قرار دے دیا۔

نعش کو بعد میں پوسٹ مارٹم کے لئے بھٹکل سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا۔

مرڈیشور پولس تھانہ میں  معاملہ درج کیا گیا ہے۔


Share: